عالمی
آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں خاتون ہلاک ، ایک شخص شدید زخمی

آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں کائلز بیچ پر شارک کے حملے میں خاتون ہلاک ہوگئی۔
پولیس کےمطابق خاتون شارک حملےمیں موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔
حکام کے مطابق حملہ بڑی bull shark نے کیا، واقعے کے بعد ساحل کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ یہ آسٹریلیا میں رواں سال شارک حملے کا پانچواں واقعہ ہے۔



