کاروباری
صنعتی بجلی کی طلب میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: صنعتی بجلی کی طلب میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے نیپرا کو بتایا کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں اکتوبر میں پاکستان کی صنعتی بجلی کی کھپت میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صنعتی بجلی کی کھپت میں اضافہ ہونے کے بعد سی پی پی اے حکام نے اکتوبر کے لیے ٹیرف میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی ہے۔



