ریاض میں فیفا ئے فائنلز 25 کا آغاز، ویزا کارڈ ہولڈرز کے لیے ٹکٹس کی خصوصی پری سیل جاری

فیفائے فائنلز 25 کے تحت دنیا کی بہترین فٹبال ای اسپورٹس ٹیمیں 10 سے 19 دسمبر تک سعودی ای اسپورٹس فیڈریشن (SEF) ایرینا، ریاض میں مقابلہ کریں گی، جہاں شائقین کو ای اسپورٹس تفریح کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔
اس بڑے ایونٹ کے لیے فیفا اور اس کے عالمی شراکت دار ویزا نے ویزا کارڈ ہولڈرز کے لیے 26 سے 30 نومبر تک خصوصی 5 روزہ پری سیل کا آغاز کر دیا ہے، جس کے دوران 13، 17 اور 19 دسمبر کے میچز کے ٹکٹس رعایتی نرخوں پر حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ عمومی ٹکٹس کی فروخت بعد ازاں شروع ہوگی۔ تمام ٹکٹس صرف آفیشل پلیٹ فارم وی بُک (WeBook) پر دستیاب ہوں گے اور اس مدت کے دوران ادائیگی صرف ویزا کے ذریعے ممکن ہوگی۔
ایونٹ کے عوامی دنوں میں فائنل مقابلے شامل ہوں گے جن میں 13 دسمبر کو eFootball™ کے موبائل اور کنسول فائنلز ہوں گے، 17 دسمبر کو راکٹ لیگ کے کوارٹر فائنلز جبکہ 19 دسمبر کو سیمی فائنلز اور فائنل کھیلا جائے گا، جس کے مطابق 13 دسمبر کو 1:30 بجے دروازے کھلیں گے، 3:30 بجے موبائل فائنل، 4:30 بجے شو میچز اور دیگر سرگرمیاں اور 6:30 بجے کنسول فائنل ہوگا؛ 17 دسمبر کو 3:30 بجے داخلہ، 5:30، 7:15، 9:00 اور 10:45 بجے کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے؛ جبکہ 19 دسمبر کو 3:00 بجے دروازے کھلیں گے، 4:30 اور 6:15 بجے سیمی فائنلز اور 8:30 بجے فائنل ہوگا۔
مقابلوں کے ساتھ ساتھ شائقین کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں مقامی اور بین الاقوامی کریئیٹرز کے شو میچز، ملاقاتیں، انٹرایکٹو پارٹنر ایکٹیویشنز، میوزک اور دیگر لائیو انٹرٹینمنٹ شامل ہیں، جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے معروف گیمنگ کریئیٹرز بشمول “amustycow” شائقین سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔ فیفا کے ساتھ شراکت داری کے تحت ویزا کو فیفائے فائنلز 25 کے لیے ترجیحی ادائیگی کا واحد ذریعہ قرار دیا گیا ہےاور منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ دسمبر میں ریاض کے اہم ترین عالمی پروگراموں میں شامل ہوگا جو کھیل، ٹیکنالوجی اور تفریح کا منفرد امتزاج پیش کرے گا۔



