فاسٹ بولر محمد موسیٰ کا شاندار کارنامہ، قائداعظم ٹرافی میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر ڈالی

اسلام آباد ریجن کے فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 26-2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی۔
قائداعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلےگئے میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
محمد موسیٰ کی یہ شاندار کارکردگی گزشتہ 10 سال میں قائداعظم ٹرافی کی پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔
محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
محمد موسیٰ کی شاندار بولنگ کی بدولت اسلام آباد نے پشاور کے خلاف اننگز اور 77 رنز سے فتح حاصل کی اور قائداعظم ٹرافی میں اپنے سفر کا اختتام بہتر کارکردگی کے ساتھ کیا۔
خیال رہےکہ سیالکوٹ اور کراچی بلو کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔



