عالمی

ترک عدالت نے صدر اردوان کو دھمکی دینےکے الزام میں صحافی کو قیدکی سزا سنادی

ترک عدالت نے صدر اردوان کو دھمکی دینےکے الزام میں صحافی کو قید کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیے کی عدالت نے ترک صحافی فاتح التیلی کو صدر رجب طیب اردوان کو ‘دھمکی’ دینےکےجرم میں 4 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صحافی کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ترک صحافی فاتح التیلی پر الزام تھا کہ انہوں نے یوٹیوب چینل پر 70 فیصد افراد کے اردوان کے صدر بننے کی مخالفت کے سروے پر بات کی تھی اور کہا تھاکہ سلطنت عثمانیہ کےکئی سلطانوں کو قتل کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button