کاروباری

آئی ایم ایف کی نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدر آمد یقینی بنانےکی ہدایت

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے نیشنل ٹیرف پالیسی 30-2025 پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔

جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے نیشنل ٹیرف پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف نظام کو سادہ بنانےکی اصلاحات کے سلسلےکو جاری رکھا جائے، نیشنل ٹیرف کمیشن کا بیرونی مشیروں پر انحصارکم کرن اضروری ہے، نیشنل ٹیرف کمیشن پرلابنگ گروپوں کے اثرورسوخ کو محدود کیاجانا چاہیے۔

آئی ایم ایف کا کہنا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کی تکنیکی صلاحیت کو مضبوط بنایا جائے، ادارے کی ساکھ مضبوط بنائی جائے اور بیرونی اثر و رسوخ کو کم کیا جائے، رینٹ اسکینگ کے رجحانات کو کم کیا جائے اور شفافیت میں اضافہ کیا جائے۔

آئی ایم ایف کے مطابق کسٹم کے نفاذ کا کمزور نظام ٹیرف اصلاحات کے اثرات کو کمزور کررہا ہے، کسٹم میں خامیاں دورکی جائیں، سیکشن 18اے ففتھ شیڈول ختم کیا جائے، کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 19کے تحت چھوٹ کے استعمال کو محدود کیاجائے جب کہ ٹیرف اسٹرکچر یقینی بنانے کےلیے صوابدیدی ٹیکس چھوٹ کو بھی کم کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button