کاروباری

گیس کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ؟ اوگرا کے متضاد بیانات

رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے دیے گئے بیانات میں تضاد دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز ترجمان اوگرا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا سوئی نادرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت سے ایڈوائس آنے کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

بعدازاں خبر سامنے آئی کہ سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمت 1852 روپے80 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی، جب کہ سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت 1777روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button