عالمی

ایران کے وزیر خارجہ بدھ کوفرانس کا دورہ کریں گے، ترجمان

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی بدھ کوفرانس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دو طرفہ معاملات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔شنہوا کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جاری بیان میں بتایا کہ یہ دورہ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نویل بارو کے دعوت پر ہو رہا ہے۔

دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ ساتھ ایرانی شہری مہر دیہ اسفند یاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جنہیں حال ہی میں فرانس میں کئی ماہ کی حراست کے بعد مشروط رہائی دی گئی ہے۔انہوں نےکہا کہ دورے کے دوران ایران کا موقف اس کے ایٹمی پروگرام، اہم بین الاقوامی معاملات، دیگر ممالک کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر ہونے والے معاہدوں اور دیگر متعلقہ موضوعات پر واضح طور پر پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button