کھیلوں کی دنیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پی ایس ایل کے ساتھ مزید 10 سال کیلئے معاہدےکی تجدیدکر دی

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ مزید 10 سال کے لیے معاہدے کی تجدید کر دی ہے۔

پی ایس ایل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا معاہدہ نئی ویلیوایشن کے تحت دوبارہ طے پایا ہے۔ فرنچائز کی ویلیوایشن ای وائی مینا نامی غیر ملکی فرم نے کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدے کی تجدید پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہےکہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی پی ایس ایل کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، ندیم عمر کا اعتماد پی ایس ایل کی بڑھتی ساکھ کا ثبوت ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ شراکت مزید مضبوط ہوگی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جذبہ اور کمٹمنٹ لائق تحسین ہے۔

سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ ندیم عمر کی خدمات پی ایس ایل والوں سے بھی بڑھ کر ہیں،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقبولیت اور کارکردگی کے باعث پی ایس ایل کی مضبوط ترین فرنچائز ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button