ٹاپ نیوز
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی پشاور میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پشاور میں ہونے والے مہلک خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں وفاقی کانسٹیبلری (ایف سی) کے تین اہلکار شہید ہوئے۔
پیر کے روز اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارِک نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردانہ حملہ پشاور کی مصروف سڑک صدر روڈ پر واقع ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہوا۔



