ٹاپ نیوز

صدر آصف علی زرداری سے پاکستان کے روس کے لیے نامزد سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے روس کے لیے نامزد سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، صدر مملکت نے انہیں تقرری پر مبارکباد دی اور روس کی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو اہم قرار دیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سیاسی، اقتصادی، تکنیکی اور دفاعی تعاون کے فروغ کے حوالے سے سفیر کے کردار پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت میں حالیہ کمی سے متعلق مسائل کے حل نیز توانائی، سرمایہ کاری، نقل و حمل اور زراعت کے شعبوں میں روابط کو فروغ دینے کے لئے کوششوں کی ہدایت کی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور رابطوں جیسے علاقائی مسائل پر روسی قیادت کے ساتھ قریبی مشاورت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق، خلائی شعبہ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، دفاع، دفاعی پیداوار اور روسی اداروں سے پاکستانی طلبہ و پیشہ ور افراد کے لیے سکالرشپس اور تربیتی مواقع حاصل کرنے کے لیے تعاون کو بھی فروغ دینے کی تلقین کی۔صدر مملکت نے ثقافتی تبادلوں، سیاحت اور روس میں مقیم پاکستانی برادری کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر بھی زور دیا، نیز روسی میڈیا اور تھنک ٹینکس کے ساتھ تعلقات استوار کرکے پاکستان کے نقطہ نظر کو موثر طریقے سے پیش کرنے کی ہدایت کی۔صدر مملکت نے نامزد سفیر کی کامیابی کے لئے دعا کی اور انہیں مدت تعیناتی میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button