قومی

الیکشن میں پی ٹی آئی سامنے نہیں آئی مگر چھپ کرپورا مقابلہ کیا، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف سامنے نہیں آئی مگر چھپ کرپورامقابلہ کیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بلال چوہدری نے سوال کیا کہ جو لوگ ہری پور میں نہیں جیت سکے وہ لاہور میں کیسے جیتیں گے؟

طلال چوہدری نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے کہ پورا لاہور ان کا ہے توپھر لوگ ان کے لیے ووٹ دینےکیوں نہیں نکلے ؟

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوامیں 13سال سے حکومت ہے، اپنی حکومت ہوتے ہوئے دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ چیزیں ریورس ہورہی ہیں، ہم پیپلزپارٹی کو کیوں مائنس کریں گے، ہمیں مستحکم حکومت چاہیے، ہمارا ایسا کوئی ایجنڈا نہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے مشاورت کیساتھ چلتے ہیں، 26 ویں ترمیم پر سب کو آن بورڈ لیا تھا، پیپلز پارٹی کے ساتھ چلتے رہیں گے کوئی ٹارگٹ نہیں کہ کسی کو نکالیں گے، ایسی حکومت کرنا چاہتے ہیں جس میں سب ساتھ چلیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button