کاروباری

امریکی بینک پاکستان، مصر اور یورپی منصوبوں کیلئے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

امریکی بینک پاکستان، مصر اور یورپی منصوبوں کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی بینک اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چینز محفوظ بنانے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔

امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووچ نے انٹرویو میں بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مصر، پاکستان اور یورپ کے منصوبے شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے لیے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا جائے گا جب کہ مصر کو 4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کے لیے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button