کھیلوں کی دنیا

وزیراعظم کی پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نےکمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔

وزیراعظم نےکہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم کےکوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُن سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑی دنیا بھرمیں اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔

ادھر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دی اور کہا کہ ویلڈن پاکستان شاہینز۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شاہینز نےحقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے، پاکستان شاہینز نےٹیم ورک کابہترین مظاہرہ کرکےفائنل میں بنگلادیش کو ہرایا۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی، آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو فائنل میں شکست دےکر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button