ٹاپ نیوز

بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان انتہائی خطرناک ذہنیت کا عکاس ہے: دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع کی سندھ سے متعلق بلاجواز اور توسیع پسندانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان حقیقت سےفرار اور انتہائی خطرناک ذہنیت کا عکاس قرار دیدیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایسےبیانات بین الاقوامی قانون، تسلیم شدہ سرحدوں اور ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی قیادت اشتعال انگیز بیانات سےگریزکرے، یہ خطےکےامن کے لیے خطرہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بھارت سے اقلیتوں کے تحفظ اور اُن کےخلاف تشدد پراکسانےوالوں کا محاسبہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کےشمال مشرقی خطےکےلوگ آج بھی ریاستی سرپرستی میں تشدد، شناختی جبر اور محرومی جھیل رہےہیں۔ بھارتی حکومت عقائدکی بنیاد پر تعصب اور تاریخی مسخ شدگی پر مبنی امتیازی رویےکا حل نکالے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت جموں وکشمیر تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق نکالے۔ پاکستان تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے اور اپنی خود مختاری اور سلامتی کےدفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button