پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ، 7 فیصد کے قریب پہنچ گئی: لیبر فورس سروے

اسلام آباد: پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 25-2024کے تازہ لیبر فورس سروے (LFS) کے مطابق بڑھ کر تقریباً 7 فیصد ہونے جا رہی ہے جو 2022-21 میں کم ہو کر 6.3 فیصد ہوگئی تھی جب کہ حکومت آئندہ ہفتے یہ نئی رپورٹ باضابطہ طور پر جاری کریگی۔
باخبر اعلیٰ حکومتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ تازہ ترین لیبر فورس سروے کے مطابق بے روزگاری کی مجموعی شرح 7 فیصد کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS) نے 25-2024 کے LFS کی ابتدائی معلومات حالیہ منعقدہ "ڈیٹا فیسٹ” کانفرنس میں پیش کیں تاہم ماہرین نے آئی سی ٹی (اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری) اور چند دیگر شعبوں سے متعلق اعداد و شمار پر سوالات اٹھائے۔
اس رپورٹر نے چیف اسٹیٹیسٹیشن PBS سے اس بارے میں سوال بھیجا لیکن رپورٹ فائل ہونے تک کوئی جواب نہ ملا۔



