قومی
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن ریڈمین سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن ریڈمین سے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے سمیت دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر پاک۔کروشین مصروفیت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا. نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔



