دبئی ائیر شو کل سے شروع ہوگا، پاکستانی پائلٹس مرکز نگاہ بن گئے

دبئی ائیر شو عالمی ایوی ایشن ماہرین و صارفین کیلئے تیار ہے جہاں جدید ترین جنگی اور کمرشل ہوائی جہاز نمائش میں شریک ہورہے ہیں۔
دبئی ائیر شو میں جہازوں کے رنگ برنگے فضائی کرتب بھی ہوں گے، پاکستان ائیر فورس کے فضائی مظاہرے دبئی ائیرشو میں نئی تاریخ رقم کریں گے۔
دبئی ائیرشو میں اس سال توقع ہے کہ پاکستان ائیر فورس پائلٹس مرکز نگاہ ہوں گے۔ ایوی ایشن ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستانی ائیرفورس کی معرکہ بنیان مرصوص میں حیران کن پرفارمنس “ عالمی ائیر پاورز “ کیلئے تحقیقاتی مرکز بن چکی ہے اور دنیا کے جنگی ایوی ایشن انڈسٹری پاکستانی ائیر فورس کی گرویدہ ہے اور جاننے کی جستجو میں ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ چین کا ائیر ڈیفنس سسٹم دبئی ائیرشو کا حصہ ہوگا، مغرب اور امریکا کیلئے چیلنج بنتی ہوئی چینی ٹیکنالوجی ائیر شو میں شامل ہے۔
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (PAC) جدید ایوی ایشن ٹیکنالوجی پیش کرے گا، پاکستان ایروسپیس کونسل بھی دبئی ائیرشو میں نمائندگی کرے گی جبکہ روسی ائیر ٹیکنالوجی نے دبئی ائیر شو میں شرکت کیلئے تیار ہے۔
ائیرشو میں 300 نئے کمرشل طیاروں کے آرڈرز متوقع ہیں جس سے ایوی ایشن مارکیٹ میں بڑی ہلچل متوقع ہے۔



