عالمی
سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا عراقی صدر عبداللطیف جمال راشد کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی صدر عبداللطیف جمال راشد کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی صدر عبداللطیف جمال راشد کو ان کے بھائی شمل جمال راشد کے انتقال پر تعزیت کے پیغامات بھیجے، اپنے پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے عراقی صدر اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔



