ٹاپ نیوز
وزیراعظم اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کئی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

وزیراعظم شہباز شریف اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم کی ملاقات ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور وزیراعظم کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کا عزم دُہرایا اور علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
شاہ عبداللہ نے غزہ تنازع اور جنگ کے بعد استحکام کی کوششوں میں اردن کے کردار کےلیے پاکستان کی حمایت کی تعریف کی اور دونوں رہنماؤں نے غزہ کے حوالے سے پاکستان اور اردن کے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا۔



