قومی

رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی رانا محمد قاسم نون کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، سینیٹر قرۃ العین مری ، ایم این اے حسین شاہ جاموٹ اور ایم این اے کرنل اسد خان نیازی نے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق شازیہ مری اور وفد نے رانا محمد قاسم نون سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی جبکہ رانا قاسم نون اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button