عالمی
کولمبیا کے صدر کا کیریبین کشتیوں پر امریکی حملوں کی بندش تک سکیورٹی فورسز کو امریکاکے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ معطل کرنے کا حکم

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے سکیورٹی فورسز کو حکم دیا ہے کہ جب تک امریکا کے کیریبین کشتیوں پر حملے بند نہیں ہوتے وہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ معطل کر دیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کولمبیا اور امریکا کے درمیان منشیات کی سمگلنگ کے خلاف تاریخی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کو کیریبین عوام کے انسانی حقوق کے تابع ہونا چاہیے۔



