ٹاپ نیوز
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تمام اتحادیوں کی مشاورت سے ایوان میں پیش کریں گے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تمام اتحادیوں کی مشاورت سے ایوان میں پیش کریں گے ، اس حوالے سے کمیٹی میں بحث جاری ہے ۔
اتوار کو ایوان بالا کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم میں صوبہ خیبرپختونخوا کا نام رکھا گیا ،اس ترمیم میں صرف صحت اور تعلیم پر اختلافی نوٹ آیا ہے ۔
صوبہ خیبر پختونخوا کا نام اتفاق رائے سے رکھا گیا ، آئینی عدالت کا نظریہ بینظیر بھٹو سے میثاق جمہوریت میں پیش کیا گیا ۔ آئینی عدالت کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر تمام سیاسی قائدین کے دستخط ہیں ۔



