کھیلوں کی دنیا

پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ہانگ کانگ سکسزکپ کے فائنل میں پاکستان نے کویت کو شکست دے دی۔

پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر135 رنز بنائے۔

کپتان عباس آفریدی نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22رنز بنائے۔

کویت کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں آخری اوور کی پہلی گیند پر 92رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button