عالمی

حماس نے صیہونی فوجی کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کردی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے صیہونی فوجی کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کردی۔

اسرائیلی حکام نے لاش وصول کرنے کی تصدیق کردی، ہادر گولڈین نامی اسرائیلی فوجی 2014 میں ہلاک ہوا تھا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اس نے رفح کے علاقے میں ایک سرنگ سے لاش برآمد کی ہے جو اس وقت اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

ایک سینئر ترک عہدیدار نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ ترکیہ نے فوجی کی لاش کی واپسی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوج نے بریج پناہ گزین کیمپ میں ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا جبکہ شمالی اور جنوبی علاقوں میں بھی اسرائیلی بربریت کے باعث 2 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا، قابض فوج نے فلسطینی کسانوں پر بھی وحشیانہ حملے کیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 69 سے تجاوز کرگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 679 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button