قومی

سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹرلا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی

سندھ حکومت نے نیا سندھ واٹر لا لانے کی تیاریاں شروع کردی۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

اس دوران سواٹ منصوبے اور نئے سندھ واٹر قانون کی تیاری میں پیش رفت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق محکمہ آبپاشی اور سیڈا کے افسران پر مشتمل کمیٹی آئندہ ماہ تک قانونی مسودے کو حتمی شکل دے کر وزارت آبپاشی سندھ کو پیش کرے گی۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے بتایا کہ سندھ واٹر لا کی کابینہ اور سندھ اسمبلی سے منظوری لی جائےگی، ان کاکہنا تھا کہ یہ قانون سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم، بہتر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کےلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button