پی ٹی آئی کا آرٹیکل 243 سے متعلق مسودہ سامنے آنے تک کوئی بات چیت نہ کرنےکا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آرٹیکل 243 سے متعلق مسودہ سامنے آنے تک کوئی بات چیت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کردیا کہ جب آرٹیکل243 سے متعلق مسودہ سامنے آئے گا تو ہی بات کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرٹیکل243 فورسز سے متعلق ہے، اس سے پہلے بھی یہ کچھ چیزیں ترامیم کے لیے لائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم اتفاقِ رائے سے ہونی چاہیے نا کہ اکثریت ہو تو آپ جو مرضی فیصلے کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین اس لیے اہم ہوتا ہےکیونکہ یہ پوری قوم کا ڈاکیومنٹ ہوتا ہے، این ایف سی ایوارڈ میں گارنٹی دی گئی تھی کہ صوبوں کا حصہ سابقہ حصے سے کم نہیں ہوگا ، این ایف سی ایوارڈ میں گارنٹی تھی کہ اس سے وفاق کم زور نہیں مضبوط ہوگا۔
ادھر پی ٹی آئی کے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت جو بھی ترمیم یا بل لے کر آئے گی تحریک انصاف اس کو مسترد کردے گی، اس پارلیمنٹ کے پاس کوئی اختیار ہی نہیں کہ کوئی قانون سازی کرسکے ۔



