عالمی

امن معاہدے پر عملدرآمد، حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ جاری ہے۔

حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ اسرائیلی فوج نے بھی ریڈ کراس سے لاش وصول کرنے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے فارنزک انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا، لاش کی شناخت ہونے کے بعد گھر والوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے پاس 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود تھیں جن میں سے 23 لاشیں حوالے کی جاچکی ہیں، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 5 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے دیگر یرغمالیوں کی لاشیں بھی جلد اسرائیل کے حوالے کردی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button