مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ فراڈ، مالکان پیسے دیے بغیر غائب

مقبوضہ کشمیر میں کرکٹ کے نام پر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ فراڈ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ہیون پریمیئرلیگ (آئی ایچ پی ایل) کے نام سے ٹورنامنٹ میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا جب کہ شان مارش اور شکیب الحسن نے مدعوکرنےکے باوجود ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ کھلاڑیوں کو پیسوں کی ادائیگی نہ ہونےکی وجہ سےٹورنامنٹ ملتوی کرنا پڑگیا جب کہ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اورلیگ کے مالکان پیسے دیے بغیر راتوں رات غائب ہوگئے جس کے باعث ویسٹ انڈیزکےکرس گیل بھی ٹورنامنٹ بیچ میں چھوڑکر چلےگئے ۔
مقبوضہ کشمیرکےبخشی اسٹیڈیم میں پہلےچند میچزکے انعقاد کے بعد حالات خراب ہوئے تاہم پولیس نے معاملےکی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ہیون پریمیئرلیگ 25 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جانی تھی جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ امپائرز اور ہوٹل مالکان کوبھی ادائیگی نہیں ہوئی۔
دوسری جانب جموں کشمیرکرکٹ ایسوسی ایشن جےکے اسپورٹس کونسل کے حکام نے ٹورنامنٹ سےلاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔



