عالمی

انٹرنیشنل نان پرافٹ فورم 3 دسمبر سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہو گا

انٹرنیشنل نان پرافٹ فورم 3 دسمبر سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شروع ہو گا۔ ’’منافع سے ماورا‘‘ ( beyond profit)کے عنوان سے تین روزہ فورم کا مقصد نان پرافٹ سیکٹر کے مستقبل کی تشکیل ہے۔ فورم کا اہتمام سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار نان پرافٹ سیکٹر( این سی این پی ) نے کیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق فورم میں دنیا بھر سے غیر منفع بخش اداروں ، نجی شعبہ کی کمپنیوں ، حکومتوں ، ریگولیٹری اداروں ، این جی اوز اور دیگر اداروں کے عہدیدار شرکت کریں گے۔ عالمی مکالمے اور اختراع کو فروغ دینے کی غرض سے منعقد کئے جانے والے فورم میں پائیدار اور نتیجہ خیز مستقبل کی طرف پیش قدمی کے لئے جدید ترین رحجانات، ٹیکنالوجیز اور غیر منفعتی شعبہ کے بہترین طریق ہائے کار کو اجاگر کیا جائے گا۔

فورم میں مالیاتی حکمت عملیوں ، سماجی اداروں کی تشکیل اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں اختراع کے کردار کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی ترقی کو بھی آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فورم سے دنیا بھر سے 80 ماہرین خطاب کریں ۔ اس کے علاوہ دنیا بھر سے ڈیڑھ ہزار سے زیادہ افراد کی فورم میں شرکت متوقع ہے۔ ان میں نان پرافٹ تنظیموں ، ترقیاتی ، بین الاقوامی اور سماجی اداروں کے عہدیداران سمیت محققین، پالیسی ساز ، سرکاری حکام ، نوجوان موجد، ڈیٹا ماہرین اور مالیاتی اور کارپوریٹ اداروں کے نمائندے شامل ہو ں گے۔ ان سب کا مقصد نا ن پرافٹ ایکو سسٹم کو زیادہ بااختیار اور طاقتور بنانا ہے۔

ان متنوع پہلوئوں کے ساتھ فورم غیر منفعتی شعبہ کے مستقبل کی تشکیل اور مختلف شعبوں کے ساتھ اس کے تعاون پر بھی زور دے گا۔ یہ نان پرافٹ اختراع ، پالیسی سازی اور پائیدار نمو کے حوالے سے ایک ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر سعودی عرب کے کردار کو بھی نمایاں کرے گا۔یہ فورم تزویراتی شراکت داری ، معلومات کے تبادلے اور بین الاقوامی تعاون کو پروان چڑھانے کے لئے ایک ہمہ پہلو پلیٹ فارم کا بھی کام دے گا جس سے مقامی ، علاقائی، اور عالمی سطح پر نا ن پرافٹ سیکٹر میں نتیجہ خیز ترقی کو عملی شکل دی جا سکے گی۔اس فورم کا انعقاد عالمی سطح پر غیر منفعتی منظر نامنے کی تشکیل کے لئے سعودی عرب کے اختراع، پائیداری، عالمی تعاون ، قیادت کے نئے مواقع کی فراہمی ، مالیاتی انتظام اور شراکت داری کے عزم کا عکاس ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button