عالمی

اقوامِ متحدہ کا سمندری طوفان سے متاثرہ ہیٹی اور کیوب کے لیے 40، 40 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

اقوامِ متحدہ نے بحرہ کیریبیئن میں اٹھنے والے سمندری طوفان میلیسا سے متاثرہ ممالک ہیٹی اور کیوبا کے لئے 40 ، 40 لاکھ ڈالر کی امدادمختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز بیان میں بتایا ہے کہ اقوامِ متحدہ متاثرہ ممالک کے ساتھ قریبی تعاون میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے کےلئےمزید عالمی امدادی اپیلیں شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے سمندری طوفان میلیسا سے کیریبین خطے میں ہونے والی وسیع پیمانے پر تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہ طوفان منگل کو جمیکا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا جہاں تباہ کن بارشوں اور تیز ہواؤں کے بعد اس طوفان نے کیوبا اور بہاماس کا رخ کیا اور ہیٹی اور ڈومینیکن ریپبلک میں شدید سیلاب کا سبب بنا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز تک ہیٹی میں سندری طوفان کے باعث 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ نے متاثرہ حکومتوں اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارِ کیا ہے ، اموات پر تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ رقم اقوامِ متحدہ کے سینٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (سی ای آر ایف ) سے فراہم کی جا رہی ہے، جو یو این آفس برائے ہم آہنگیِ انسانی امور (اوسی ایچ اے)کے پیشگی امدادی پروگرام کا حصہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button