کھیلوں کی دنیا

روہت شرما کیلئے منفرد اعزاز، ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹر روہت شرما نے کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں روہت شرما 2 درجے ترقی پاتے ہوئے موجودہ کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بیٹر بن گئے۔

سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ناقابلِ شکست سنچری بنا کر انہوں نے بھارت کو 9 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی تھی جبکہ انہوں نے سیریز کے 3 میچوں میں 202 رنز بنائے۔

روہت شرما پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر بنے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان نے یہ کارنامہ 38 سال اور 182 دن کی عمر میں انجام دیا، یوں وہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بننے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ بیٹر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن افغانستان کے ابراہیم زادران کی ہے۔

رینکنگ میں تیسرا نمبر بھارتی کپتام شبمن گل کا ہے جبکہ چوتھی پوزیشن پر بابر اعظم براجمان ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button