قومی

بلوچستان: فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی سرپرستی یافتہ 18 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقعات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں میں 18 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ کوئٹہ کے علاقے چلتن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا جس دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 14 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اورانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیچ کے علاقے بلیدہ میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو انجام تک پہنچانے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشنزجاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنےوالےادارے ’عزم استحکام‘ کے تحت انسدادِدہشتگردی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی و حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button