عالمی

حماس یاکسی اور نے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا، اسرائیل سے جواب کی توقع تھی، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں حماس یاکسی اور نے اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا اور اسرائیل سے جواب کی توقع تھی۔

جے ڈی وینس نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ کہیں معمولی جھڑپیں نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ حماس یا غزہ کے اندر کسی اور گروپ نے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا اور ہمیں توقع تھی کہ اسرائیل اس کا جواب دے گا۔

نائب امریکی صدر نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امن برقرار رہے گا۔

دوسری جانب حماس نے رفح کے قریب ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید جبکہ 50 کو زخمی کردیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button