پاکستان سپر لیگ کے سی ای او نے 2 نئی فرنچائز کیلئے آکشن کرانے کا اعلان کردیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے 2 نئی فرنچائز کیلئے آکشن کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان نصیر نے کہا کہ جب لیگ شروع ہوئی تولوگ کم دلچسپی لے رہے تھے لیکن 5 پارٹیوں نے ہم پر اعتماد کیا اور ٹیمیں خریدیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے بدنام کرنےکی کوششیں کیں لیکن یہ لیگ آگے بڑھتی رہی، 10 سال میں پی ایس ایل کے تمام معاہدے ختم ہوئے اور ہم نے طے کیا تھا کہ دسویں ایڈیشن کے بعد اس کی دوبارہ ویلیو ایشن کریں گے۔
سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کےلیےآکشن ہوگا، بڈ کرنے والی پارٹیوں کو شہروں کےنام کا پول دیا جائےگا جس سے وہ ایک ٹیم منتخب کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلےدو سال کےلیے ایچ بی ایل پی ایس لیگ کا اسپانسر ہوگا، ایچ بی ایل نےاس ویلیو پرمعاہدہ کیا ہےجو آزاد ویلیو ایشین کےتحت لگائی گئی اور پچھلے معاہدے سے اس معاہدے میں 505 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



