عالمی
یو اے ای نے مالی سال 2026 کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کرلیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظورکرلیا۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق یو اے ای نے نئے مالی سال کے لیے اب تک کا سب سے بڑا بجٹ منظور کیا ہے جس کی مالیت 25 ارب ڈالر (92 ارب درہم) سے زائد ہے اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اماراتی وفاقی اداروں کی مالی پائیداری یقینی بنانے کے لیے فیڈرل فنانشل سینٹرپروگرام بھی منظور کیا گیا ہے۔
دبئی میڈیا آفس کا کہنا ہےکہ 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری 1.05 کھرب درہم تک پہنچ گئی جوعرب دنیا میں سب سے زیادہ ہے جب کہ متحدہ عرب امارات کی برآمدات 2019 کے مقابلے میں دوگنا بڑھ کر 950 ارب درہم ہوگئیں۔



