عالمی
فرانس کی قطر و امارات کو رافیل طیاروں کی فروخت اور پاکستانی پائلٹس کی تربیت سے بھارت پریشان

فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو رافیل طیاروں کی فروخت سے بھارت پریشان ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرانس کی جانب سے قطر اور متحدہ عرب امارات کو جدید رافیل لڑاکا طیاروں کی فروخت نے بھارتی فضائیہ کے لیے نئے اسٹریٹیجک خدشات کو جنم دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ان دونوں ممالک نے پاکستانی اور ترک پائلٹس کو رافیل اور میراج طیاروں پر تربیت کی اجازت دی جس سے بھارتی فضائیہ کی خفیہ ٹیکنالوجی افشا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یورپی دفاعی تجزیہ کار بابک تغوائی کا کہنا ہے فرانس کی نرمی برتنے والی برآمدی پالیسی دراصل ان ٹیکنالوجیز کو ان ممالک تک پہنچا رہی ہے جو نیٹو یا بھارت کے حریف سمجھے جاتے ہیں۔



