انصار اللہ نے اقوام متحدہ کے 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا

برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ یمن میں حوثی اکثریتی تنظیم انصارُ اللہ نے یونیسیف نمائندہ پیٹر ہاکنز سمیت اقوام متحدہ کے20 ملازمین کوحراست میں لے لیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق انصارُ اللہ نے دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کمپاؤنڈ پر چھاپے کے دوران 5 مقامی اور 15بین الاقوامی اہلکاروں کو حراست میں لیا۔
اقوامِ متحدہ کے نمائندے جین عالم نے بتایا کہ حوثیوں نے تفتیش کے بعد 11 اہلکاروں کو رہا کردیا تاہم اقوام متحدہ حوثیوں اور دیگر تنظیموں سے رابطے میں ہے تاکہ دیگر اہلکاروں کو جلد از جلد رہا کرایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق زیر حراست اہلکار ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسف، اور دفتر برائے رابطہ انسانی امور (OCHA) سمیت مختلف اقوام متحدہ کی ایجنسیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ انصار اللہ کی جانب سے اسے قبل بھی اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے جنوری میں8 اہلکاروں کو حراست میں لیے جانے کے بعد یمن کے صوبے سعدہ میں امدادی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔