قومی
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کے لئے 30 لاکھ60 ہزار روپے جاری کر دیے

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کے لئے 30 لاکھ60 ہزار روپے جاری کر دیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملازمین کے102 سپیشل بچوں کو30 ہزار روپے فی کس دیے گئے۔ پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے سپیشل بچوں کی ویلفیئر کےلئے ماہانہ10 ہزار روپے جاری کرتی ہے،سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر06 کروڑ54 لاکھ10 ہزار روپے دیے جا چکے ہیں۔
آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج اور بحالی کےلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ان کی زندگی آسان ہو سکے۔