عالمی

پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی جنگ کو ختم کرنا ان کے لیے بہت آسان ہے۔

امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسندہے، حالیہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے۔

امریکی صدر نے گفتگو کے دوران ایک بار پھرپاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کردیا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں۔

یاد رہےکہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاکستان کی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ہلاکتوں کے بعد افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیز فائرکا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین ابتدائی طور پر 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی گئی تاہم آج فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق ہوا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی خبرایجنسی نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button