عالمی
کینیڈا میں اسلامک سینٹر کے بانی ممبر کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا

کینیڈا کے شہر آشوا میں واقع اسلامک سینٹر کے بانی ممبر کو مسجد کے قریب قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامک سینٹر کے بانی ممبر اور 80 برس کے ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا تاہم ان کے قتل کی وجہ سامنے نہیں لائی جاسکی۔
دوسری جانب اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری کمیونٹی کے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی ‘۔
اسلامک کمیونٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو فوری طور پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔