قومی

افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس، وزیراعلیٰ کی غیر حاضری پر گورنر خیبر پختونخوا برہم

افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی عدم شرکت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے نہ جانے کو افسوسناک قرار دیدیا۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ اتنے اہم اجلاس میں نہیں آتے تو صوبے کے گورنر کو بلایا جانا چاہیے۔

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم فیصلے ہوئے اور افسوس کہ ہم مشاورتی عمل کا حصہ نہیں تھے۔

ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس میں خود آتے تو اچھا سگنل جاتا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے سب سے زیادہ 43 کیمپ ہیں اور کے پی حکومت کا مؤقف ہے کہ افغان مہاجرین کو طریقہ کار اور وقار کے ساتھ واپس بھیجا جائے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button