قومی

بھکر ,ضلع میں پولیس امن ومان کے قیام کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے،ڈی پی او

بھکر ضلع پولیس امن و امان کے قیام کے لیے مکمل طور پر الرٹ اور امن و امان کے تسلسل اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھکر پولیس پوری طرح متحرک اور الرٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کی ہدایت پر تمام تھانہ جات، پٹرولنگ ٹیمیں، دریائی چوکیات اور سیکیورٹی ڈیوٹیاں ہائی الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔پولیس اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی کے دوران عوام کے تحفظ اور پرامن ماحول کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام یونٹس کو مکمل طور پر تیار رکھا گیا ہے تاکہ ضلع میں امن عامہ برقرار رہے۔امن و امان کے حوالے سے ڈی پی او بھکر نے مزید کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر امن ممکن نہیں، عوام اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ بھکر پولیس عوام کی خدمت اور امن کے استحکام کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button