عالمی

اسرائیلی اجازت نہ ملنے پر رفح بارڈر آج بھی بند، امدادی ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

اسرائیلی افواج نے جمعرات کو بھی رفح بارڈر نہیں کھولا، بارڈر بند ہونے سے ٹرکوں پر لدی کئی سو ٹن امداد آج بھی غزہ نہیں پہنچ سکی۔

رفح بارڈر کھولنے کی اجازت نہ دینے کے باعث مصر کی سرحد پر امدادی ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

اقوام متحدہ اور امدادی تنظیموں نے رفح بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انسانی بحران میں کمی لائی جا سکے۔

ادھر سیز فائر کے باوجود اسرائیلی افواج کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، آج بھی 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

غزہ میں ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 29 فلسطینیوں کی لاشیں اسپتالوں میں منتقل کی گئی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button