کاروباری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار کسی ایک دن میں 3 ارب شیئرز کے سودے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پہلی بار کسی ایک دن میں 3 ارب شیئرز کے سودے ہوئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ایک ہزار پوائنٹس اضافے سے اورکاروبار کا اختتام 1200 پوائنٹس کمی پر ہوا۔
بازار میں افغان بارڈر کشیدگی پر سرمایہ کاروں کی توجہ رہی۔ صورتحال کے پیش نظر بازار میں شیئرز فروخت کرنے کا رجحان رہا۔
100 انڈیکس ایک ہزار 241 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 64 ہزار 444 پر بند ہوا ہے۔
بازار میں آج 3 ارب 7 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، یہ کسی ایک کاروباری دن میں زیادہ سے زیادہ شیئرزکاروبار کرنےکا ریکارڈ ہے۔ بازار کے کاروبار کی مالیت 50 ارب 60 کروڑ روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 102 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 75 ارب روپے ہوگئی ہے۔