عالمی

2025 کی آخری سہ ماہی کیلئے ایک ایشیائی ملک کا پاسپورٹ طاقتور ترین قرار

2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک سرفہرست ہیں۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی اکتوبر سے دسمبر 2025 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو ایک بار پھر طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے۔

فہرست میں بتایا گیا کہ سنگاپور کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد 193 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر بھی 2 ایشیائی ممالک موجود ہیں۔

جنوبی کوریا کے حصے میں دوسرا نمبر آیا جس کے پاسپورٹ پر 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

جاپانی پاسپورٹ تیسرے نمبر پر رہا جس پر 189 ممالک میں ویزا فری سفر ممکن ہے۔

چوتھا نمبر مشترکہ طور پر 5 ممالک کے نام رہا جن کے پاسپورٹس پر 188 ممالک میں ویزا فری سہولت موجود ہے۔

یہ ممالک جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزر لینڈ اور اسپین ہیں۔

ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئرلینڈ، بیلجیئم، آسٹریا اور نیدرلینڈز کے حصے میں 5 واں نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 187 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

186 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، ہنگری، نیوزی لینڈ ، ناروے اور سویڈن کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر رہے۔

اس فہرست میں سفر کی آسانی پر توجہ مرکوز کرکے ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے اور امریکی پاسپورٹ پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہوگیا ہے، جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا تھا۔

ایسا اس انڈیکس کی 20 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا اور اب یہ 12 ویں نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button