ٹاپ نیوز

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجےگورنر ہاؤس میں ہوگی، گورنر ہاؤس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو آگاہ کردیا۔

گورنر خیبرپختونخوا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کےلیے سندھ کا دورہ مختصر کرکے کل رات پشاور پہنچ گئے تھے۔

پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کو آج شام 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔

اسپیکر کے پی نے گورنر کو مراسلہ بھیج دیا اورکہا کہ عدالت کا حکم ہےگورنر بلا تاخیر حلف لیں،گورنر نے حلف نہ لیا تو بطور اسپیکر ان کے پاس حلف لینے کا اختیار ہوگا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں بلاول بھٹو کے ساتھ تھے، بلاول نے گورنر کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

پیر کے روز منتخب نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی عمل پر اپوزيشن نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہيں ہوا تو سہیل آفریدی کا انتخاب کیسے ہوگیا اور یہی مؤقف گورنر نے بھی اپنایا تھا۔

تحریک انصاف بھی عدالت پہنچی تھی کہ علی امین اسمبلی کے فلور پر استعفیٰ دے چکے ہیں، پھر بھی گورنر نئے وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لے رہے، تحریک انصاف نے درخواست کی تھی کہ عدالت حلف کے لیے کسی کو نامزد کر دے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button