افغانستان سے مذاکرات کیلئےقبائلی عمائدین اور صوبائی نمائندوں پر مشتمل وفد تشکیل دیاجائے: شاہد خٹک

رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما شاہد خٹک نے افغانستان سے مذاکرات کیلئےقبائلی عمائدین اور صوبائی نمائندوں پر مشتمل وفد تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے شاہد خٹک نے کہا کہ امن کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہيں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ایک ایسا وفد تشکیل دے جس میں صوبائی حکومت اور قبائل کے لوگ شامل ہوں اور وہ وفد جاکر افغانستان سے بات کرے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کو بنیادی ہدف قرار دیتے ہوئےکہا کہ اگر یہ جرگہ کامیاب ہوگیا تو 70 سے 80 فیصد معاملات حل ہوجائيں گے۔
دوسری جانب پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم کےمشیر امیر مقام نےکہاکہ اگر صوبے خود دوسرے ملکوں سے بات کریں گے تو پھر وفاق کا کیا کام رہ جائے گا۔