عالمی

نوبیل امن انعام جیتنے والی ماریہ ماچاڈو نے فون کر کے کیا کہا؟ ٹرمپ نے بتا دیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوبیل امن انعام جیتنے ماریا کورینا ماچاڈو نے ان سے کہا کہ نوبیل انعام کے اصل حقدار تو آپ تھے۔

گزشتہ روز ناویجن نوبیل کمیٹی نے نوبیل امن ایوارڈ کے لیے وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کے نام کا اعلان کیا تھا، ماریا کورینا ماچاڈو کو وینزویلا میں جمہوریت کے فروغ اور آزادی کے لیے خدمات پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا جنھیں نوبیل امن انعام دیا گیا انھوں نے مجھے فون کیا اور کہا اسے آپ کے نام کر رہی ہوں، اس انعام کے اصل حقدار تو آپ تھے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا نوبیل انعام دینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، میں نے کبھی نہیں کہا کہ نوبیل انعام مجھے دیا جائے، میں نے پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوائیں اور خوش ہوں کہ اربوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔

دوسری جانب ماریا کورینا ماچاڈو کا کہنا تھا یہ ایوارڈ وینزویلا کے مصیبت زدہ لوگوں اور صدر ٹرمپ کی ہمارے مقصد کی فیصلہ کن حمایت کے نام کرتی ہوں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

Back to top button