کاروباری
سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے 3258.5ارب روپے منی مارکیٹ میں شامل کردئیے

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے 3258.5ارب روپے منی مارکیٹ میں شامل کردئیے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 7 روزہ اور 14 روزہ ریورس ریپو ٹینورز کے لیے مجموعی طور پر 3258.75 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں جن میں سے تقریباً 3258.50 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔



